ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت کمارہیگڈے کے لنگوٹ بند پارٹی کے بیان پر کماراسوامی کاپلٹ وار

اننت کمارہیگڈے کے لنگوٹ بند پارٹی کے بیان پر کماراسوامی کاپلٹ وار

Sun, 03 Jun 2018 13:52:31    S.O. News Service

بنگلورو3؍جون (ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ کرناٹکا کمارا سوامی نے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے مذاق پرپلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نیچ مذاق سے اننت کمارنے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک شائستہ انسان نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اننت کمار ہیگڈے نے جنتا دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اسے ’چھوٹی سی لنگوٹ بند پارٹی‘ قراردیا تھا۔کماراسوامی نے ودھان سودھا میں اننت کمار کے تمسخر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی شرم گاہ کو ڈھانپنے کے لئے ہر کسی کو تہہ بند باندھنا پڑتا ہے۔آدمی کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہو، اسے لنگوٹ یا تہہ بند باندھنا ضروری ہوتا ہے۔ورنہ عزت چلی جاتی ہے۔

کمارا سوامی نے کہا کہ اننت کمار کا جو بیان آیا ہے وہ دراصل ان کی تہذیب اور اخلاق کا آئینہ ہے۔اپنی ثقافت بچانے کا دعویٰ کرنے والی پارٹی سے وابستہ اننت کمار نے اپنے مزاج او رمذاق کا ثبوت دیا ہے۔اوروہ ایسا بار بار کرتے رہتے ہیں۔


Share: